سعودی عرب کے وزیر میڈیا معاملات ترکی عبداللہ الشبانہ نے حجاج کرام کو کسی بھی طرح کی سیاسی یا نظریاتی نعرے بازی سے دور رہنے اور اپنے حج پر توجہ دینے کو کہا ہے۔
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کل ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ترکی الشبانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وارننگ دی کہ ایسی کوئی بھی حرکت قابل قبول نہیں ہوگی، ایسا کچھ بھی ہونے سے روکنے کے لئے سبھی انتظامات کئے جائیں گے اور ایسا کرنے والوں کو پابند کیا جائے گا۔

پچھلے ہفتے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے شوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ حاجیوں کو سیاست سے دور رکھنے کے لئے نہ کہا جائے یا انھیں امریکہ کے خلاف بولنے سے نہ روکا جائے اور یہ کہ “ایسا کرکے سعودی حکومت ایک بڑی غلطی کررہی ہے”

 

واضح رہے کہ دوران حج یا بقیہ دنوں میں ایران سے گئے زائرین کا مکہ میں بہت خراب ریکارڈ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here