مکہ مکرمہ سے صرف 90 کلومیٹر دور سعودی عرب کے جدہ شہر میں کنگ عبداللہ اسٹیدیم میں 8 جون سے 18 جولائی تک ہورہے جدہ سیزن ثقافتی میلے میں آخری دن فحش گانوں اور ننگے پن کے لئے بدنام امریکی سنگر اور اداکارہ نکی مناج سعودی عرب میں ناچیں اور گائیں گی ایسا جدہ سیزن نے اعلان کیا ہے۔


اس اعلان کے بعد سعودی عرب پر تنقید ہورہی ہے۔
اسلام پسندوں کا کہنا ہے کہ اس کار خیر کے لئے دوسری بہتر اور کم ننگی گلوکارہ کو ہی مدعو کرلیتے۔
دوسری طرف مغربی ممالک میں نکی مناج پر تنقید ہورہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عورتوں پر ظلم ہوتا ہے اور مردوں کے برابر آزادی نہیں دی جارہی ہے ایسے ملک کی دعوت کو ٹھکرا کر نکی مناج ایک پیغام دے سکتی تھیں۔
اس سے پہلے پچھلے سال سعودی کے صدر مقام ریاض میں امریکی گلوکار ڈیوڈ گیٹا کے پروگرام کے بعد بھی دنیا بھر سے اسلام پسندوں نے سعودی عرب پر تنقیدیں کی تھیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان سعودی عرب میں ‘اصلاحات’ کے نام پر بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here